24 فروری 2015 - 11:48
ایران کی جوہری سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے مزاحمتی اقتصاد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو قابل قدر قرار اور سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے مزاحمتی اقتصاد کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو قابل قدر قرار اور سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا دعوی سراسر جھوٹ ہے.

صدارتي ويب سائيٹ كے مطابق؛ يہ بات حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني' نے قومي انجينئر دن كي مناسبت سے منعقدہ كانفرنس ميں شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے نے ملك كي تعمير و ترقي ميں انجينئروں كے كردار كو اہم قرار ديتے ہوئے كہا كہ انجنيئروں كو ملكي مسائل كے حل كے لئے آگے بڑھنا چاہيے.
صدر مملكت نے كہا كہ جديد ٹيكنالوجي تك ہماري رسائي ايك بڑا اعزاز ہے جو ايراني انجينئروں كي كاوشوں كا مرہون منت ہے.
انہوں نے كہا كہ ہم تيل كي پيداوار پر ملكي معيشت كا انحصار ختم كرنا چاہتے ہيں اور اس سلسلے ميں حكومت كي اب تك كي اقدامات قابلِ تحسين ہيں، جس كا ايك نمونہ يہ ہے كہ گذشتہ دس مہينوں كے دوران تيل كے علاوہ دوسري اشياء كي برآمدات ميں ۲۵ فيصد اضافہ ہوا ہے.
صدر مملكت ڈاكٹر روحاني نے ايران كے ايٹمي پروگرام كے حوالے سے كہا كہ ہماري تمام تر ايٹمي سرگرمياں پرامن مقاصد كے لئے ہيں اور ہم نے اس سلسلے ميں كوئي بات خفيہ نہيں ركھي، بلكہ ہم بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كي نظارت ميں ايٹمي پروگرام جاري ركھے ہوئے ہيں. انہوں نے كہا كہ ايران كي ايٹمي سرگرميوں كو خفيہ ركھنے كا دعويٰ سراسر جھوٹ ہے.
انہوں نے يورينيم كي افزودگي كے بارے ميں روس اور چين كے ساتھ رابطے اور مذاكرات كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے مقابل ہر فريق نے كسي نہ كسي بہانے ہميں يورينيم كي افزودگي كي ٹيكنالوجي دينے سے انكاركيا جس كے بعد روس اور چين كے تعاون سےہمارے ملكي انجينئروں اور ماہرين نے كوششيں جاري ركھيں اور آخركار اس ٹيكنالوجي كے حصول ميں كامياب ہوگئے.
صدر روحاني نے اپنے خطاب ميں خلائي شعبہ ميں ايران كي كاميابيوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سيٹلائٹ كو خلا ميں بھيجنا ايراني انجينئروں كي ايك اور عظيم كاميابي ہے اور خلا ميں ہمارا سيٹلائٹ چھتيس ہزار كلوميٹر كے مدار تك پہنچنا چاہيے.
صدر مملكت نے كہا كہ ايٹمي معاملے پر جاري مذاكرات كامياب ہوں يہ نہ ہوں ايراني سائنسدانوں اور انجينئروں كا يہ عظيم كارنامہ ہميشہ ياد رہے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲